مائونٹ ایورسٹ سر کرنے والے معمر ترین کو ہ پیما کا ریکارڈ دوبارہ لینے کی کوشش کرنے والا نیپالی 85 سالہ کوہ پیما بیس کیمپ پر ہلاک ہو گیا

اتوار 7 مئی 2017 15:30

کھٹمنڈو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2017ء) مائونٹ ایورسٹ سر کرنے والے معمر ترین کو ہ پیما کا ریکارڈ دوبارہ لینے کی کوشش کرنے والا نیپالی 85 سالہ کو پیما بیس کیمپ پر ہلاک ہو گیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو ذرائع ابلاغ نے نیپالی حکام کے حوالہ سے بتایا کہ فوری طور پر ہلاکت کی اصل وجہ کے برے میں کچھ معلوم نہیں ہو سکا تاہم کوہ پیمائی کے ایک افسر گیاندرا شرستھا نے بتایا کہ ۸۵ سالہ نیپالی معمر کو پیما کی ہلاکت حکت قلب بند ہونے کے باعث ہوئی ہے ۔

شرچن نامی اس نیپالی کو پیما نے 76 سال کی عمر میں مئی 2008 ء میں پہلی مرتبہ مائونٹ ایورسٹ سر کر کے معمرترین کو ہ پیما کا ریکارڈ قائم کیا تھا تاہم اس کے بعد شرچن کا ریکارڈ جاپانی 80 سالہ کو ہ پیما یوئی چیرو می یورا نے 2013 مین توڑ دیا تھا جس کو دوبارہ حاصل کر نے کے لئے ان دنوں شرچن مائونٹ ایورسٹ کو سر کر نے کے لئے بلندو بالا پہاڑ کے ایک بیس کیمپ پر موجود تھے کہ ان کی ہلاکت کی اطلاع مو صول ہو گئی ۔

متعلقہ عنوان :