سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے بیشتر شہروں میں شدید گرمی، شہروں نے نہروں کا رخ کرلیا

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان

اتوار 7 مئی 2017 14:30

سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے بیشتر شہروں میں شدید گرمی، شہروں نے نہروں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2017ء) سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے بیشتر شہروں میں حبس، لو اور جھلسا دینے والی گرمی پڑنے لگی، گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لیے شہری نہروں کا رخ کرنے لگے، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

سورج کی تیز چبھتی شعاعیں اورحبس نے لوگوں کو نڈھال کردیا ، سندھ اورپنجاب میں شہری تپش سے بچنے کیلیے نہروں کا رخ کرنے لگے توکوئی ٹھنڈے ٹھنڈے شربت پی کرخود کو تازہ دم کرنے لگا،گرمی کی وجہ سے دن کے وقت سڑکیں بھی سنسان رہتی ہیں،بلوچستان کے شہرچمن میں گزشتہ روز کی بارش کے باوجود گرمی میں کمی نہیں آسکی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ بالائی سندھ اور جنوبی پنجاب میں موسم شدید گرم رہے گا۔ ادھرمکران، ژوب، ملتان، بہاولپور، مالاکنڈ، ہزارہ،کوہاٹ، بنوں ڈویژن، فاٹا، گلگت بلتستان اورآزاد کشمیرمیں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔