لوئردیر:سیکورٹی وجوہات کی بنیاد پر آصف زرداری کا دورہ منسوخ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 7 مئی 2017 13:54

لوئردیر:سیکورٹی وجوہات کی بنیاد پر آصف زرداری کا دورہ منسوخ
دیر لوئر(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07مئی۔2017ء) سیکورٹی کلیئرنس نہ ملنے کے باعث پیپلز پارٹی کے جلسے میں سابق صدر آصف علی زرداری کی شرکت منسوخ کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی آج لوئر دیر میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کر رہی ہے جس میں سابق صدر آصف علی زرداری سمیت مرکزی قیادت کو شرکت کرنا تھی لیکن سیکیورٹی خدشات کے باعث مقامی انتظامیہ نے آصف زرداری کو جلسے میں شرکت کی اجازت نہیں دی اور انہیں دیر آنے سے منع کر دیا گیا ہے۔پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق جلسے میں آصف علی زرداری کی عدم شرکت کے باعث سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ان کی نمائندگی کریں گے اور ان کے ہمراہ دیگر مرکزی قائدین بھی جلسے سے خطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :