مائونٹ ایورسٹ کو سر کرنے کی کوشش میں معمر ترین نیپالی کوہ پیما ہلاک

من بہادر شرچن 2008 میں بھی 8850 میٹر بلند ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے والے سب سے زیادہ معمر شخص بنے تھے

اتوار 7 مئی 2017 13:10

کھٹمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2017ء) نیپال میں حکام نے کہاہے کہ 85 سالہ نیپالی کوہ پیما جو سب سے زیادہ عمر میں دنیا کی بلند ترین چوٹی کو سر کرنے کا اعزاز دوبارہ حاصل کرنا چاہتے تھے، ہفتہ کو دیر گئے ایک بیس کیمپ میں انتقال کر گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق من بہادر شرچن 2008 میں آٹھ ہزار آٹھ سو پچاس میٹر بلند ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے والے سب سے زیادہ معمر شخص بنے تھے۔

اٴْس وقت ان کی عمر 76 سال تھی۔

(جاری ہے)

تاہم بعدازں یہ اعزاز جاپان کے 80 سالہ یچیرو میورا کو حاصل ہو گیا۔نیپال میں 16 سال سے کم عمر کے کسی بھی فرد کو ماؤنٹ ایورسٹ پر چڑھنے کی اجازت نہیں ہے لیکن اس کی طرف سے زیادہ سے زیادہ عمر کی کوئی حد مقر نہیں کی گئی ہے۔کوہ پیمائی کے شعبہ سے وابستہ عہدیداروں جن میں ایک اس بیس کیمپ میں بھی موجود تھا کہ من بہادر کی موت ممکنہ طور پر حرکت قلب بند ہو جانے کی وجہ سے واقع ہوئی۔ماؤنٹ ایورسٹ کے قرب و جوار میں رواں ہفتے ہلاک ہونے والے وہ دوسرے کوہ پیما تھے۔ قبل ازیں معروف سوئس کوہ پیما اولی سٹیک 30 اپریل کو ماؤنٹ ایورسٹ پر چڑھتے ہوئے نپٹسے پہاڑ پر گر کر ہلاک ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :