لاہور، ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال کی 9منزلہ بلڈنگ کا سنگ بنیاد رکھ دیا
اپنی زندگی کے دو مقاصد دفاع پاکستان اور خلق خدا کی خدمت متعین کئے تھے،ڈاکٹر عبدالقدیر
ہفتہ 6 مئی 2017 22:56
(جاری ہے)
میری اولین ترجیح اللہ کے فضل و کرم اور آپ کی دعائوں کے طفیل کامیابیوں سے ہمکنار ہوئی اور پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک کامیاب ایٹمی اور میزائل قوت بن کر ابھرا۔ جس کے لئے میں نے مشکلات کی پرواہ نہ کرتے ہوئے دن رات محنت کی اور پاکستان کو ایک ناقابل تسخیر قوت بنا دیا۔
انہوں نے کہا کہ میری بقیہ زندگی کی دوسری ترجیح خلق خدا کی خدمت ہے اور اس کام کے لئے میں نے خود کو وقف کر دیا ہے۔ پہلے مرحلے میں او پی ڈی کا 2015میں آغاز کیا اور لاکھوں مریضوں کو مفت طبی سہولیات اور ادویات فراہم کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ہم نے ہسپتال کی توسیع کا فیصلہ کیا جو 9منزلوں اور 300بستروں پر مشتمل بین الاقوامی معیار کے مطابق اپنی نوعیت کا ایک جدید ترین ہسپتال ہوگا۔ جہاں مریضوں کے علاج کے لئے ماہر ڈاکٹرز موجود ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اکیلی حکومت تمام مسائل اور بحرانوں سے نہیں نمٹ سکتی۔ صحت کے شعبہ میں بہتری کے لئے پرائیویٹ سیکٹر اور فلاحی اداروں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر شوکت ورک نے اپنے خطاب میں ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب تک دو لاکھ سے بھی زائد مریضوں کا مفت علاج معالجے کے ساتھ ٹیسٹ بھی کئے گئے ہیں۔ اور دکھی انسانیت کی خدمت کا سلسلہ ایسے ہی جاری رکھیں گے۔ ہسپتال کی تخمینہ لاگت 100کروڑ روپے آئے گا۔ اس کے لئے تمام افراد کو کردار ادا کرنا چاہیے۔ وائس چیئرمین قیصر امین بٹ نے کہا کہ یہ ہسپتال علاقے کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں رش زیادہ ہونے کی وجہ سے ایسی فلاحی ہسپتالوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ جہاں پر روزانہ کی بنیاد پر مریضوں کو مفت علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.