Live Updates

تحریک انصاف کے علی اصغر خان کا این اے 17اورپی کے 45سے الیکشن میں حصہ لینے کااعلان

ہفتہ 6 مئی 2017 22:27

تحریک انصاف  کے علی اصغر خان کا این اے 17اورپی کے 45سے الیکشن میں حصہ لینے ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی ایگزیکٹو کونسل کے رکن علی اصغر خان نے آئندہ عام انتخاب میں این اے 17اور پی کی45کی قومی اور صوبائی اسمبلی کی دونوں نشستوں سے انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے یہ قدم منتخب نمائندوں کی جانب سے کارکنان کو نظر انداز کرنے کے باعث اٹھایا ہے ۔ اپنی رہائش گاہ پر ایک پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے یہ اعلان ایک ہزار سے زائد پارٹی ورکروں کی موجودگی میں کیا ۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ ضلع ناظم سردار شیر بہادر ، سکندر اعظم خان ، سجاد اکبر، شوکت تنولی ، جاوید قریشی ، نذیر عباسی ، جان قریشی اور عارف سمیت کئی رہنماء سٹیج پر موجود تھے۔ علی اصغر خان کا کہنا تھا کہ پارٹی کارکنان کو منتخب نمائندے دیوار سے لگانے میںمصروف ہیں اور ضلع ایبٹ آباد میں منتخب پارٹی عہدیداران کو ایک عرصہ سے نظر انداز کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم ایک عرصہ سے پارٹی کارکنان کو نظر انداز کرکے غیر متعلق لوگوں کو دیے جا رہے ہیں مگر اب اس صورتحال کو مزید برداشت نہیں کیا جائے گا بلکہ پی ٹی آئی کارکنان سے ہٹ کر اگر کسی امیدوار کو ٹکٹ دیا گیا تو ہم اس کی بھرپور مزاحمت کریں گے اور آئندہ انتخاب میں دیگر سیاسی پارٹیوں کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی امیدواروں کے خلاف بھی الیکشن لڑیں گے۔ علی اصغر خان نے کہا کہ ہم نے طویل عرصہ تک شرافت کا مظاہرہ کیا مگر منتخب نمائندے کارکنان کو اپنا غلام بنانے کی پالیسی پر کاربند ہیں جبکہ ضلع میں تعمیراتی منصوبوں کی صورتحال بھی مایوس کن ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات