منظور وسان نے جولائی کو وزیر اعظم کے لئے خطرناک قرار دیدیا

ہفتہ 6 مئی 2017 21:30

منظور وسان نے جولائی کو وزیر اعظم کے لئے خطرناک قرار دیدیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2017ء) پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کی ایک اور پیش گوئی،جولائی کو وزیر اعظم کے لئے خطرناک قرار دے دیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

منظور وساں نے کہا کہ جے آئی ٹی بن گئی،پہلے ہی کہا تھا کہ جولائی نوازشریف کے لیے خطرناک ہے ،جانا بھی پڑسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جولائی میں بہت سے فیصلے ہوں گے،کچھ لوگ رہیں گے اورکچھ لوگوں کے متبادل آجائیں گے۔صوبائی وزیرکہا کہ ہماری حکومت میں وزیراعلیٰ پنجاب بجلی کی لوڈشیڈنگ پر دھرنے دیتے تھے۔چاہتاہوں کہ اپوزیشن میں اتحاد ہو،سندھ کے مسائل پر بات کی جاتی ہے تو وزیراعظم میٹنگ کابہانہ کرکے کہیں چلے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :