یوسف رضا گیلانی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرنیوالے نواز شریف آج کن اخلاقیات کے تحت اقتدار پر براجمان ہیں ‘ راجہ پرویز اشرف
موجودہ حالات میں حکومت کی مدت پوری ہوتی ہوئی نظر نہیں آرہی ،آئندہ پیپلز پارٹی عوامی طاقت سے اقتدار میں آئے گی‘ پریس کانفرنس
ہفتہ 6 مئی 2017 20:08
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام سے کیا گیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا اور آئندہ عام انتخابات میں عوام ان سے ضرور سوال کریں گے۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پہلے کی طرح آج بھی پیپلز پارٹی کا میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے لیکن ہم اس سے پہلے گھبرائے ہیں اور نہ آئندہ کی کوئی کیفیت اپنے اوپر طار ی ہونے دیں گے ۔پیپلز پارٹی نے ہر دور میں عدالتوں کا احترام کیا اور سر نگو رہے ۔ عدالتوں کے احترام کے حوالے سے پیپلز پارٹی ایک تاریخ رکھتی ہے ۔ پیپلز پارٹی کے وزرائے اعظم عدالتوں کے سامنے پیش ہوئے اور آج بھی ہو رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پیپلز پارٹی دور حکومت میں وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی سے متعلق اخلاقیات کا درس دیا تھا اور کہا تھاکہ الزامات ہوتے ہوئے انہیں اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے مستعفی ہو جانا چاہیے اور خود کو کلیئر قرار دلوا کر دوبارہ منصب سنبھال لیں ۔ آج ہم سوال کرتے ہیں کہ وزیر اعظم نواز شریف کن اخلاقیات کے تحت اقتدارپر براجمان ہیں۔ موجودہ حالات میں وزیراعظم نواز شریف اپنے عہدے سے مستعفی نہ ہوئے تو جے آئی ٹی پر انگلیاں اٹھیں گی اور دوہرا معیار قائم ہوا تو اداروں پر سوالیہ نشان لگیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف پر بڑے بڑے الزامات ہیں لیکن آج تک احتساب کے اداروں نے انہیں ایک بھی نوٹس نہیں بھجوایا ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کمزور ہوگئی ہے وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ۔2018 پیپلز پارٹی کا سال ہے اور عوامی طاقت سے دوبارہ برسراقتدار آ کر عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت کریں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے بات چیت کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.