صوبائی وزیر کا گندم خریداری کی شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے سرگودھا ، بھلوال ، بھیرہ اور پھلرواں کا دورہ

گندم کی خریداری کے حوالے سے کسانوں کو فراہم کی جانیوالے سہولیات کو ہر صورت یقینی بنایاجائے صوبائی وزیر تحفظ ماحول و بہبود آبادی پنجاب بیگم ذکیہ شاہ نواز کی ضلعی افسران کو ہدایت

ہفتہ 6 مئی 2017 19:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2017ء) صوبائی وزیر تحفظ ماحول و بہبود آبادی پنجاب بیگم ذکیہ شاہ نواز نے وزیراعلی پنجاب کی خصوصی ہدایات کے تحت سرگودھا میں بھلوال ، بھیرہ ، اور پھلرواں کے مقامات پر گندم کی خریداری کے حوالے سے کئے جانے والے انتظامی امور کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا ، صوبائی وزیر نے موقع پرموجود ضلعی افسران کو گندم کی خریداری کے عمل کو شفاف بنانے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہفتہ کو دورے کے دوران کسانوں سے بھی گندم کی خریداری کے حوالے سے فراہم کردہ سہولیات سے متعلق دریافت کیا جسے کسانوں نے تسلی بخش قرار دیا ۔صوبائی وزیر نے حکومت پنجاب کی جانب سے کسانوں کو گندم کی خریداری سے متعلق فراہم کی جانے والی سہولیات کو ہر صورت یقینی بنانے کیلئے ضلعی افسران کو ہدایات جاری کیں ۔

متعلقہ عنوان :