پرویز اشرف نے وزیراعظم سے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کردیا
نوازشر یف کے پاس اقتدار میں رہنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں ‘پیپلزپارٹی والوں اور (ن) لیگ والوں کیلئے الگ الگ قانون نہیں ہونا چاہیے ‘مجھ پر بے روز گاروں کو نوکر یاں دینے پر مقدمہ چل رہا ہے کیا بے روزگاروں کو نوکر یاں دینا جر م ہے بھارت صرف دھمکیاں دے رہا ہے افواج پاکستان اور پاکستانی قوم دشمن کا ہر وقت مقابلہ کر نے کیلئے تیار ہے بھارت کسی بھول کا شکار نہ رہے تو اچھا ہوگا‘ سابق وزیر اعظم کاپریس کانفرنس سے خطاب
ہفتہ 6 مئی 2017 18:02
(جاری ہے)
بد قسمتی سے حکمران آپس میں دست و گریبان ہیں اور سیاسی شخصیات ملکی سیاست کو جس نہج پر لے آئے ہیںجہاں پر رواداری ور رکھ رکھا ئو نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی افوج اپنی سرحدوں کی حفاظت کیلئے الرٹ ہیں اور پوری قوم ان کی پشت پر ہے ،ہماری بہادر افواج اور قوم نے ملک کی حفاظت کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے حکومت خارجہ محاذ پر ناکام ہو چکی ہے اور پڑوسیوں کے برتائو کی علامات اچھی نہیں ۔ بھارت کی طرف سے پاکستانی طلبہ کو واپس بھیجنا افسوسناک ہے اور ہم اس کی مذمت کرتے ہیں ۔ہم اسی دوہرے معیار کی بات کرتے ہیں کہ جب آپ دوستیوں کے دعویدار ہوں تو ریاست کے معاملات ایسے نہیں چلتے اور ایسے میں ذاتی دوستیاں بے معنی ہو کر رہ جاتی ہیں اور ریاست کے مفادات کو مد نظر رکھنا ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کا رویہ کسی طرح بھی قابل قبول نہیں اگر بھارت کو کوئی گھمنڈ ہے کہ وہ پاکستان کو گزند پہنچا سکتا ہے تو وہ یہ بات اپنے دل سے نکال دے ،پاکستانی اپنی زمین کی انچ انچ کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقا رعلی بھٹو ، آصف علی زرداری ہوں یا محترمہ بینظیر بھٹو پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے او ریہ تاریخ کا حصہ ہے ۔ اگر پیپلز پارٹی کے وزرائے اعظم عدالت میں آ سکتے ہیںتو پھر سب کے ساتھ یکساں سلوک ہونا چاہیے ۔ ایک وزیر اعظم کے خلاف الگ اور دوسرے وزیر اعظم کیلئے الگ قانون نہیں ہونا چاہیے ۔ ایک طرف وزیر اعظم پر غریب عوام کو درجہ چہارم کی نوکریاں دینے کا الزام ہے جبکہ دوسری طرف وزیر اعظم کا کیا معاملہ ہے وہ سب کے سامنے ہے لیکن جو الزام لگایا جارہا ہے میں نے وہ جرم کیا ہی نہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.