کوئٹہ، مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کانکن جاں بحق

ہفتہ 6 مئی 2017 17:59

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2017ء) ہرنائی میں کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کانکن جاں بحق ہو گیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ہرنائی میں واقعہ مقامی کوئلہ کان سے کانکن کوئلہ نکال رہے تھے کہ اچانک مٹی کا تودہ گرنے سے اس کے نیچے دب کر ایک کانکن حبیب اللہ سکنہ ہرنائی ہلاک ہو گیا لاش نکال کر ورثاء کے حوالے کر دی ۔

متعلقہ عنوان :