ذوالفقار مرزا اردیگر ملزمان کیخلاف جلاؤگھیراؤ،ڈکیتی اور کارسرکار میں مداخلت کے مقدمات کی سماعت 23مئی تک ملتوی

ہفتہ 6 مئی 2017 17:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2017ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹرذوالفقار مرزا اور دیگر ملزمان کے خلاف جلاؤگھیراؤ،ڈکیتی اور کارسرکار میں مداخلت کے مقدمات کی سماعت 23مئی تک ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سابق صوبائی وزیر داخلہ ڈاکٹرذوالفقار مرزا اور دیگر ملزمان انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش ہوئے ۔

54ملزمان پر بدین کے تین مختلف تھانوں میں جلا ؤگھیراوا ڈکیتی اور کار سرکاری میں مداخلت کے الزام کے تحت مقدمات درج ہیں ۔عدالت میں تمام ملزمان کے پیش نہ ہونے کے باعث فردجرم عائد نہیں کی جاسکی ،عدالت نے مقدمات کی سماعت 23تک ملتوی کردی ۔آئندہ سماعت پر ذوالفقار مرزا کی بریت کی درخواست پر فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے ۔