Live Updates

ملک میں ادارے تباہ ہورہے ہیں‘ پاکستان سٹیل مل پہلے آٹھ ارب روپے منافع میں تھی اب تین ارب کے خسارے میں ہے‘ پیسوں سے عزت نہیں خریدی جاسکتی‘ نجم سیٹھی جیسے لوگوں کے ہوتے ہوئے ملک ترقی نہیں کرسکتا‘ انسانیت کے لئے کچھ کرجانے والے دنیا میں یاد رہ جاتے ہیں‘ پختہ ارادے والے لوگ زندگی میں ترقی کرتے ہیں

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا پشاور میں تقریب سے خطاب

ہفتہ 6 مئی 2017 16:21

ملک میں ادارے تباہ ہورہے ہیں‘ پاکستان سٹیل مل پہلے آٹھ ارب روپے منافع ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں ادارے تباہ ہورہے ہیں‘ پاکستان سٹیل مل پہلے آٹھ ارب روپے منافع میں تھی اب تین ارب کے خسارے میں ہے‘ پیسوں سے عزت نہیں خریدی جاسکتی‘ نجم سیٹھی جیسے لوگوں کے ہوتے ہوئے ملک ترقی نہیں کرسکتا‘ انسانیت کے لئے کچھ کرجانے والے دنیا میں یاد رہ جاتے ہیں‘ پختہ ارادے والے لوگ زندگی میں ترقی کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آئندہ سال اسی طرح کا پروگرام ارباب نیاز اسٹیڈیم میں کرائیں گے۔ شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی ہمارا مستقبل ہے۔ انسانیت کے لئے کچھ کر جانے والے دنیا میں یاد رہ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سٹیل مل پہلے آٹھ ارب روپے منافع میں تھی اب پاکستان سٹیل تین ارب خسارہ میں ہے۔ ملک میں ادارے تباہ ہورہے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ پختہ ارادہ والے لوگ زندگی میں ترقی کرتے ہیں۔ پیسوں سے عزت نہیں خریدی جاسکتی۔ نجم سیٹھی جیسے لوگوں کے ہوتے ہوئے ملک ترقی نہیں کرسکتا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات