چین کے کئی صوبوں میں مٹی اور ریت کے طوفان کا امکان

گھروں کی کھڑکیاں اوردروازے بند رکھنے اور ماسک استعمال کر نے کی ہدایت

ہفتہ 6 مئی 2017 13:08

چین کے کئی صوبوں میں مٹی اور ریت کے طوفان کا امکان
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2017ء) محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کی ہے کہ کل سے بعض علاقوں میں ریت کا طوفان بھی آ سکتا ہے،سنکیانگ یغور، اندرونی منگولیا اور ننگ زیاہوئی کے خود مختار علاقوں کے علاوہ کنگہائی ، گین زو ، لیائوننگ ، ہیبی اور دیگر صوبوں میں ریت اور گرد کا طوفان جاری رہے گا جہاں سرد ہوا کے جھکڑ بھی چلتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق اندرونی منگولیا کے بعض شمالی حصوں میں بھی ریت کا طوفان آئے گا جبکہ یہ جمعرات اور جمعہ کو چین کے وسیع علاقے کو متاثر کرے گا ۔ محکمہ موسمیات نے اس سلسلے میں بلیو الرٹ جاری کر دیا ہے، اس سلسلے میں متعلقہ علاقوں کے لوگوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے گھروں کی کھڑکیاں اور دروازے بند رکھیں اور گھروں سے باہر نکلتے ہوئے ماسک استعمال کریں ۔

متعلقہ عنوان :