جولائی میں بہت سے فیصلے ہوں گے، کچھ رہیں گے کچھ تبدیل ہوں گے۔ منظور وسان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 6 مئی 2017 12:02

جولائی میں بہت سے فیصلے ہوں گے، کچھ رہیں گے کچھ تبدیل ہوں گے۔ منظور ..
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 مئی 2017ء) : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان اکثر ہی اپنے خوابوں اور اپنی پیشن گوئیوں کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں پیپلز پارٹی رہنما منظور وسان نے کہا کہ پانامہ کیس پر جے آئی ٹی بن گئی ہے۔ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ جولائی بہت خطرناک ہے۔ منظور وسان نے کہا کہ جولائی میں کچھ لوگ رہیں گے اور کچھ لوگ تبدیل ہوں گے۔

(جاری ہے)

جولائی وزیر اعظم نواز شریف کے لیے بھی خطرناک ہے۔ وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب بھارتی تاجر سے مری میں ملاقاتیں ہوں گی تو شکوک و شبہات تو بڑھیں گے ہی۔ سندھ کے مسائل پر بات کی جاتی ہے تو وزیراعظم میٹنگ کا بہانہ بنا کر چلے جاتے ہیں۔ ہماری حکومت میں وزیراعلیٰ پنجاب بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر دھرنے دیتے تھے۔ منظور وسان نے مزید کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ اپوزیشن میں اتحاد ہو۔

متعلقہ عنوان :