میں نے ایوارڈ لینے کیلئے کبھی لابنگ نہیں کی ،ْ سونم کپور

آپ ایمانداری سے کام کرتے ہیں تو یہی آپ کیلئے کافی ہے ،ْ انٹرویو

ہفتہ 6 مئی 2017 11:43

میں نے ایوارڈ لینے کیلئے کبھی لابنگ نہیں کی ،ْ سونم کپور
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2017ء) با لی وڈ اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ میںنے ایوارڈ کے لئے کبھی لابنگ نہیں کی ،ْکام کے دوران کبھی دبائو اور گھبراہٹ محسوس نہیں کی، ہمیشہ اپنے آپ کو ہلکا محسوس کیا اور یہ بہت بڑی بات ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق سونم نے کہا کہ یہ ایوارڈمیرے کیلئے خوشی کا باعث ہے ،ْمیں نے ہر پروجیکٹ پر محنت و لگن اور دیانت داری سے کام کیا ۔انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کا احساس ہے کہ جارحیت طویل مدت تک کام نہیں کرتی ،ْیہ آپ کو ذہنی ،جسمانی اور آخر میں باہر سے متاثر کرتی ہے اور اگر آپ ایمانداری سے کام کرتے ہیں تو یہی آپ کے لئے کافی ہے