Live Updates

ترقی سڑکیں اور پل بنانے سے نہیں عوام کو تعلیم صحت، روزگار اور سہولیات دینے سے ہوتی ہیں، شاہ محمود قریشی

پوری قوم نے نواز شریف کی رخصتی کا نعرہ لگا دیا، (ن) لیگ کے جلسوں میں بھی گو نواز گو کی آواز آتی ہے، رہنما تحریک انصاف

جمعہ 5 مئی 2017 23:23

ترقی سڑکیں اور پل بنانے سے نہیں عوام کو تعلیم صحت، روزگار اور سہولیات ..
نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ترقیسڑکیں اور پل بنانے سے نہیں عوام کو تعلیم صحت، روزگار اور سہولیات دینے سے ہوتی ہیں۔ پوری قوم نے نواز شریف کی رخصتی کا نعرہ لگا دیا۔ (ن) لیگ کے جلسوں میں بھی گو نواز گو کی آواز آتی ہے۔

(جاری ہے)

نوشہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نوشہرہ کے عوام سیاسی شعور رکھتے ہیں تحریک انصاف اپنی سوچ سے خیبر پختونخواہ میں تبدیلی لائی ہے ۔

آج پورے ملک میں خیبر پختونخوا کی مثالیں دی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقی سڑکیں ارو پل بنانے سے نیں آتی ترقی عوام کو شعور دینے سے ہوتی ہے۔ تعلیم صحت اور روزگار کی سہولتیں دینے سے ہوتی ہیں۔ ہم صحت ، تعلیم اور روزگار دے کر تبدیلی لاتے ہیں انہوں نے کہا کہ قوم نے گو نواز گو کا نعرہ لگا دیا ہے اب تو مسلم لیگ (ن) کے جلسوں میں بھی گو نواز گو کو نعرہ لگتا ہے ۔(علی)
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات