Live Updates

نوازشریف میرے خواب کی تعبیرمیں بڑی رکاوٹ ہیں،عمران خان

نوازشریف کےہوتےہوئےملک میں خوشحالی نہیں آسکتی،وزیراعظم بنناہوتاتو21سال سے جدوجہدنہ کرتا،9سال کی عمرمیں پاکستان کیلئےکرکٹ کھیلنےکافیصلہ کیا،آئی ایم ایف نے اسحاق ڈارکومزید40فیصدٹیکس لگانے کاکہہ دیا۔چیئرمین پی ٹی آئی کاعوامی جلسہ سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 5 مئی 2017 21:03

نوازشریف میرے خواب کی تعبیرمیں بڑی رکاوٹ ہیں،عمران خان
نوشہرہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔05مئی2017ء) :تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف میرے خواب کی تعمیرمیں رکاوٹ ہیں،وزیراعظم بنناہوتاتو21سال سے جدوجہدنہ کرتا، 9سال کی عمرمیں فیصلہ کیاتھا کہ پاکستان کیلئے کرکٹ کھیلوں گا، آئی ایم ایف نے اسحاق ڈارکومزید40فیصدٹیکس لگانے کاکہہ دیا۔انہوں نے آج نوشہرہ میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں نے 9سال کی عمرمیں فیصلہ کیاتھا کہ پاکستان کیلئے کرکٹ کھیلوں گا،آل راؤنڈرزبننے میں 9سال لگے۔

میراخواب تھا کہ پاکستان اسلامی فلاحی ریاست بنے۔کتنے وزیراعظم ملک میں آئے اور گئے ۔لیکن ہرکوئی کہتاتھا کہ پاکستان میں کینسرہسپتال نہیں بن سکتا۔میں نے کینسرہسپتال بنانے کاخواب دیکھا۔انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ پاکستان میں ایسادن آئے کہ زکوٰة لینے والاکوئی نہ ملے۔

(جاری ہے)

خواہش ہے کہ ایساقائد اورعلامہ اقبال کی سوچ کے مطابق پاکستان بنے۔

کیا میراایساسوچناوزیراعظم بننے کیلئے ہے؟وزیراعظم بنناہوتاتو21سال سے جدوجہدنہ کرتا۔عمران خان نے کہا کہ جوملک مقروض ہوتاہے اس کی دنیامیں کوئی عزت نہیں کرتا۔پاکستان چین جیساتب بنے گاجب ملک سے کرپشن ختم ہوجائیگی۔لیکن کرپشن والے ممالک میں غریبوں کودو وقت کی روٹی نہیں ملتی۔پیسا چوری ہوکرباہرجاتاہے توملک مقروض ہوجاتاہے۔چین نے 25سال میں 50کروڑلوگوں کی غربت دورکی۔

عمران خان نے کہا کہ نوازشریف سے میری کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے۔نوازشریف کے ہوتے ہوئے ملک میں خوشحالی نہیں آسکتی۔جس انسان کاخواب بڑاہوتاہے وہ کام بھی بڑے کرتاہے۔نوازشریف میرے خواب کی تعمیرمیں رکاوٹ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارامقصدپاکستانیوں اور سبزپاسپورٹ کی عزت کرواناہے۔امریکی صدرسے بات کرنے کیلئے پرچیاں استعمال کی جاتی ہیں۔پرچی لکھ کرامریکی صدرسے بات کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے اسحاق ڈارکومزید40فیصدٹیکس لگانے کاکہاہے۔جب ٹیکس لگے گاپھرمہنگائی بھی بڑھے گی۔جب مہنگائی ہوتی توغربت بھی بڑھتی ہے۔بجٹ خسارہ پوراکرنے کیلئے مزیدقرضے لیے جاتے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات