وزیر اعظم نواز شریف پاکستان کو ترقی کی جانب گامزن کر چکے ہیں،معاشی انقلاب برپا ہونے جارہا ہے، سی پیک کا منصوبہ پاکستان کے اندر سنگ میل ثابت ہوگا، ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی،وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمدکافقیر آباد گائوں میں اوور ہیڈ برج کا افتتاح کرتے ہوئے جلسہ سے خطاب

جمعہ 5 مئی 2017 21:41

حسن ابدال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2017ء) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی نامور شیخ آفتاب احمدنے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف پاکستان کو ترقی کی جانب گامزن کر چکے ہیں اور معاشی انقلاب برپا ہونے جارہا ہے سی پیک کا منصوبہ پاکستان کے اندر سنگ میل ثابت ہوگا اور ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی ہمارے مخالفین بلاوجہ ہم پر تنقید کر رہے ہیں اور خود اپنے دور میں ایک پروجیکٹ بھی شروع نہیں کیا15سال تک ہمارے سیاسی حریف برسر اقتدار رہے ہیں لیکن ایک بھی میگا پروجیکٹ بھی شروع نہیں کیا یہ بات انھوں نے فقیر آباد گائوں میں اوور ہیڈ برج کا افتتاح کرتے ہوئے کہی جلسہ سے شیخ سلیمان سرور،آصف ملک،ناصر محمود شیخ نے بھی خطاب کیا وفاقی وزیر نے کہا کہ جب میڑو شروع کی گئی تو قومی اسمبلی اور سینٹ میںاسکی مخالفت کی گئی جس پر میں نے وضاحت کی کہ یہ منصوبہ غریبوں کیلئے ہے اور آج وقت نے ثابت کیا کہ غریب لوگ میٹرو سے مستعفید ہو رہے ہیںہر اچھے کام کی مخالفت ہمارے مخالفین کا طرہ امتیاز ہے وہ کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے انھوں نے کہاکہ 12اکتوبر1999میںجو لوگ مسلم لیگ(ن) کو مشکل وقت میں چھوڑ کر مشرف سے جا ملے انھوں نے بھی محض نعرے ہی لگائے اور قوم کیلئے کوئی کام نہیں کیاجبکہ میں نی4سال میں300دیہاتوں کو سوئی گیس دے دی ہے اور2018تک میرے حلقہ کا کوئی گائوں ایسا نہیں ہوگا جو سوئی گیس سے مرحوم ہوگا،ہم بلاتفریق سب کو سوئی گیس فراہم کر رہے ہیں حلقہ59کی تین یونین کونسلوں اکھوڑی،بولیانوال اور گولڑہ کوسوئی گیس فراہم کر دی جائے گی انھوں نے کہا کہ بولیانوال روڈ تین کروڑ کی لاگت سے ہم نے مکمل کی ہے سکول کو ہائی کا درجہ دیا اور تمام حلقہ کی گلیاں پختہ ہو چکی ہیںآصف علی ملک نے کہاکہ ہمارے مخالفین مسلم لیگ(ن) میں رہے مشکل وقت آیا تو چھوڑ کر مشرف سے جاملے اور جب اس پر مشکل وقت آیا تو اسے چھوڑ کر تحریک انصاف کے ساتھ رابطے شروع کر دیئے انکی منزل اقتدار ہے۔