جنید جمشید مرحوم کی یاد میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا

جمعہ 5 مئی 2017 19:29

جنید جمشید مرحوم کی یاد میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا
آسٹریلیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2017ء) سڈنی کی ایک خصوصی تقریب میں پاکستان کے مشہور مبلغ اور سابق گلوکار جنید جمشید مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ جنید جمشید مرحوم کی یاد میں اس پروقار تقریب کا اہتمام جناب شاہد جاوید صاحب نے کیا تھا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔مقررین نے جنید جمشید کی زندگی پر روشنی ڈالی اور بحثیت گلوکار اور اس کے بعد بحثیت مبلغ ا ن کے کارناموں کو سراہا۔

(جاری ہے)

مقررین میں شفقت علی اور طاہر قریشی صاحب شامل تھے جبکہ ربط نامی بینڈ نے جنید جمشید کے مشہور گانوں کی دھنوں پر گانے گا کر حاضرین کو محظوظ کیا۔ زندہ قومیں اپنے مشاہیر کو اسی طرح یاد کرتی ہیں اور انہیں خراج تحسین پیش کرنے میں کوئی کمی روا نہیں رکھتیں۔ جنید جمشید نے گلوکار، مبلغ اور ٹی وی اینکر کی حیثیت سے ایک بڑی تعداد میں لوگوں کو متاثر کیا اور وہ اس داد وتحسین، خراج تحسین اور دعائوں کے بجا طور پر مستحق ہیں۔ اللہ ان کے درجات بلند کرے۔ آمین

متعلقہ عنوان :