کراچی کے سیاسی منظر نامے میں تبدیلی ،ڈاکٹرعشرت العباد اور آفاق احمد میں ٹیلی فونک رابطہ

رابطے میں عشرت العباد خان نے پرانی رنجشیں، گلے شکوے اور غلط فہمیاں دور کرنے کی کوشش کی،ذرائع

جمعہ 5 مئی 2017 16:58

کراچی کے سیاسی منظر نامے میں تبدیلی ،ڈاکٹرعشرت العباد اور آفاق احمد ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2017ء) شہر قائد کے سیاسی منظر نامے میں تیزی کے ساتھ تبدیلی آرہی ہے ۔برسوں پرانے سیاسی حریف سابق گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان اور مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے پریس کانفرنس کے دوران مہاجر قوم کے اتحاد کے لیے مفاہمتی عمل کی حمایت کا اعلان کیا تھا ۔

اس پریس کانفرنس کے بعد سابق گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان اور آفاق احمد کے درمیان رابطے ہوا ہے ۔ذرائع کے مطابق رابطے میں عشرت العباد خان نے پرانی رنجشیں، گلے شکوے اور غلط فہمیاں دور کرنے کی کوشش کی جبکہ دونوں رہنماں کے درمیان موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔

متعلقہ عنوان :