ریو اولمپکس میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی ، برازیلی عدالت نے 8دہشتگردوں کو سزا سنا دی

جمعہ 5 مئی 2017 16:12

ریو اولمپکس میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی ، برازیلی عدالت نے 8دہشتگردوں ..
برازیلیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مئی2017ء) ریو اولمپکس سال 2016کو نشانہ بنانے کیلئے دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے والے آٹھ دہشت گردوں کو برازیل کی عدالت نے سزا سنا دی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق سال 2016 میں برازیل میں ہونے والے ریو اولمپکس میں دہشت گردی کا منصوبہ بنانے والے آٹھ دہشت گردوں کو برازیل کی عدالت نے سزا سنادی، سو صفحات پر مشتمل فیصلے میں وفاقی جج مارکس جوزگرے ڈا سلوا نے 8 دہشت گردوں کو6 سے 15سال تک کی سزا سنائی ہے۔

ایجنسی کی شائع کردہ رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں میں سب سے کڑی سزا 33سالہ لیونڈ ال قدری کو دی گئی، جو15 سال 10ماہ کی جیل کاٹے گا۔سماعت کے دوران جج کی جانب سے ریمارکس بھی دئیے گئے، جس میں کہا گیا کہ لیونڈ کے زیر استعمال 3 فیس بک پروفائلز میں مسلمانوں کو جہاد پر اکسایا گیا ہے۔دوسری جانب لیونڈ کی والدہ اور وکیل کا کہنا ہے کہ وہ فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرینگے، ان کا کہنا ہے کہ لیونڈ پر کوئی جرم ثابت نہیں ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :