فرانسیسی انتخابات، اوباما نے ماکروں کی حمایت کر دی

ماکروں کا یورپ کے لیے وژن قابل ستائش ہے،بق امریکی صدر باراک اوباما

جمعہ 5 مئی 2017 15:12

فرانسیسی انتخابات، اوباما نے ماکروں کی حمایت کر دی
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مئی2017ء) سابق امریکی صدر باراک اوباما نے فرانسیسی صدارتی امیدوار ایمانوئل ماکروں کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماکروں کا یورپ کے لیے وژن قابل ستائش ہے غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک ویڈیو بیان میں اوباما نے فرانسیسی صدارتی امیدوار ایمانوئل ماکروں کی حمایت کی ہے اور کہا کہ ماکروں کا یورپ کے لیے وژن قابل ستائش ہے۔

(جاری ہے)

دوسری طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خاتون صدارتی امیدوار مارین لے پین کی تعریف کر چکے ہیں۔ یہ دونوں فرانسیسی سیاستدان اتوار کے دن صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مد مقابل ہیں۔ عوامی جائزوں کے مطابق اعتدال پسند ماکروں دائیں بازو کی امیدوار لے پین کو شکست دے دیں گے۔

متعلقہ عنوان :