امریکی ایوان نمائندگان میں ٹرمپ کا ہیلتھ کیئر بل ایوان نمائندگان سے منظور

اوباما ہیلتھ کیئر بل اب مردہ ہو چکا ، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے ، میرا عظیم پلان سینیٹ سے بھی منظور ہو گا، اوباما ہیلتھ کیئر کے کچھ حصے برقرار رکھنے کیلئے تیار ہو، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بل منظوری کے بعد پریس کانفرنس

جمعہ 5 مئی 2017 15:11

امریکی ایوان نمائندگان میں ٹرمپ کا ہیلتھ کیئر بل ایوان نمائندگان سے ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مئی2017ء) امریکی ایوان نمائندگان نے باراک اوباما کے ہیلتھ کیئر بل کی مخالفت کرتے ہوئے ٹرمپ ہیلتھ کیئر بل منظور کر لیا ،بل کی منظور ی سے اوباما کیئر پروگرام کے خاتمے کی راہ ہموار ہو گئی غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا ہیلتھ کیئر بل ایوان نمائندگان سے منظور ہو گیا ہے جس سے سابق صدر کے اوباما کیئر پروگرام کے خاتمے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان میں اوباما کیئر بل کے خاتمے اور ٹرمپ ہیلتھ کیئر بل کی منظوری کے لئے 216 ووٹ درکار تھے اور بل کی حمایت میں 217 ووٹ پڑے، اس طرح امریکی ایوان نمائندگان نے ٹرمپ ہیلتھ کیئر بل کی منظوری دیدی تاہم ڈیموکریٹس امیدواروں نے بل کی سخت مخالفت کی۔امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیمو کریٹس کی سربراہ پلوسی نے ٹرمپ ہیلتھ کیئر بل کو بزدلانہ اقدام قرار دیا جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بل کی منظوری کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اوباما ہیلتھ کیئر بل اب مردہ ہو چکا ہے، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کیونکہ میرا عظیم پلان سینیٹ سے بھی منظور ہو گا، تاہم اوباما ہیلتھ کیئر کے کچھ حصے برقرار رکھنے کے لئے تیار ہوں۔

(جاری ہے)

یہ اوباما کیئر کی منسوخی اور تبادلہ ہے۔یاد رہے کہ مارچ میں رپبلکن پارٹی میں داخلی طور پر اس بل کے حوالے سے اختلافات کی وجہ سے اسے اس وقت چھوڑ دیا گیا تھا۔تاہم یہ کامیابی انتہائی چھوٹے مارجن کے ساتھ آئی ہے۔دوسری جانب اس بل کی انتہائی تیز تیاری جس کے تحت باغی رپبلکن اراکین کی حمایت حاصل کی گئی ہے، تنقید کا نشانہ بن گئی ہے۔اب تک یہ واضح نہیں کہ اس بل پر اخراجات کتنے ہوں گے یا کتنے لوگوں کی بیما پالیسی ختم ہوجائے گی کیونکہ کانگریس کے بجٹ آفس کو اس جا جائزہ لینے کا وقت نہیں ملا ہے۔