فرانسیسی انتخابات، اوباما نے ماکروں کی حمایت کر دی

جمعہ 5 مئی 2017 12:57

فرانسیسی انتخابات، اوباما نے ماکروں کی حمایت کر دی
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2017ء) سابق امریکی صدر براک اوباما نے فرانسیسی صدارتی امیدوار ایمانوئل ماکروں کی حمایت کر دی۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک ویڈیو بیان میں اوباما نے کہا کہ ماکروں کا یورپ کے لیے وژن قابل ستائش ہے۔

(جاری ہے)

دوسری طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خاتون صدارتی امیدوار مارین لے پین کی تعریف کر چکے ہیں۔ یہ دونوں فرانسیسی سیاستدان (کل)اتوار کو صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مد مقابل ہیں۔ عوامی جائزوں کے مطابق اعتدال پسند ماکروں دائیں بازو کی امیدوار لے پین کو شکست دے دیں گے۔

متعلقہ عنوان :