چین ، برفانی طوفان کی زد میں آ کر 2افراد ہلاک ، ایک لاپتہ

آٹھ افراد کا گروپ پہاڑوں سے گزر رہاتھا کہ طوفان کی زد میں آ گیا

جمعہ 5 مئی 2017 12:51

چین ، برفانی طوفان کی زد میں آ کر 2افراد ہلاک ، ایک لاپتہ
زیان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مئی2017ء) چین کے شمال مشرقی صوبے شان زی میں2 افراد برفانی طوفان کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئے جبکہ ایک شخص لاپتہ ہو گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 8افراد کا ایک گروپ شان زی کے شہر بائو جی کے پہاڑوں میں سے پیدل گزر رہا تھا کہ انہیں برفانی طوفان نے آ لیاجس کی زد میں آ کر 2افراد ہلاک ہو گئے جبکہ کم از کم ایک شخص لاپتہ ہو گیا ، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقعہ پر پہنچ گئیں اور انہوں نے اپنی کارروائی شروع کر دی۔

ریسکیو ٹیم کے سربراہ دوان زی جن کا کہنا ہے کہ یہ افراد مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر اکٹھے ہوئے تھے ،مرنیوالوں کی شناخت نہیں ہو سکی جبکہ ٹیم کے باقی 5افراد بچ گئے ہیں۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ وہاں کئی اور گروپ بھی کن لنگ پہاڑی سلسلے کو ان چھٹیوں کے درمیان عبور کررہے تھے ، ان میں سے بہت سے لوگوں کے لاپتہ ہونے کا خدشہ ہے ۔مقامی حکومت نے ان افراد کی تلاش کیلئے 50افراد پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔

متعلقہ عنوان :