چین میں برفانی طوفان کی زد میں آکر2 کوہ پیما ہلاک، ایک لاپتہ

جمعہ 5 مئی 2017 11:33

چین میں برفانی طوفان کی زد میں آکر2 کوہ پیما ہلاک، ایک لاپتہ
میکسیکو سٹی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2017ء) چین میں برفانی طوفان کی زد میں آکر2 کوہ پیما ہلاک اور ایک لاپتہ ہو گیا۔چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ شانزی صوبے میں اس وقت پیش آیا جب 8 کوہ پیمائوں کا گروپ تائیباشان پہاڑ عبور کر رہا تھا کہ طوفان کی زد میںآ گیا ۔

(جاری ہے)

حکام نے کہا کہ اس واقعے میں 2 کوہ پیما ہلاک ،ایک لاپتہ اور 5 کو بچا لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لاپتہ ہونے والے کی تلاش جاری ہے۔ہلاک ہونے والوں کی شناخت ابھی ظاہر نہیں کی گئی۔

متعلقہ عنوان :