اگلی پی ایس ایل میں ہمارے کچھ میچز پشاور میں رکھے جائیں:جاوید آفریدی

muhammad ali محمد علی جمعہ 5 مئی 2017 00:20

اگلی پی ایس ایل میں ہمارے کچھ میچز پشاور میں رکھے جائیں:جاوید آفریدی
پشاور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار4مئی۔2017ء) پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی چیمپئن پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے ایونٹ کے تیسرے ایڈیشن میں اپنی ٹیم کے کچھ میچز پشاور میں کروانے کے لیے چیئر مین پی سی بی شہریار خان سے درخواست کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں جاوید آفریدی کا کہنا تھاکہ”پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے لاہور میں کامیاب فائنل کے انعقاد کے بعد پشاور زلمی نے مطالبہ کیا ہے کہ اگلے ایڈیشن میں ہمارے کچھ میچز ارباب نیاز سٹیڈیم ،پشاور میں رکھے جائیں،پشاور کی مہمان نوازی سے لطف اندوز ہوں۔

“ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے غیر ملکی کھلاڑی پشاور میں میچز کھیلنے کے لیے تیار ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ خیبر پختونخوا حکومت پی ایس ایل میچز کے کامیاب انعقاد کے لیے ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔

متعلقہ عنوان :