Live Updates

مریم نواز کا ٹوئٹر پر بہت زیادہ متحرک رہنا درست نہیں ہے: ن لیگ کے سینیٹر انور بیگ

muhammad ali محمد علی جمعہ 5 مئی 2017 00:05

مریم نواز کا ٹوئٹر پر بہت زیادہ متحرک رہنا درست نہیں ہے: ن لیگ کے سینیٹر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2017ء) ن لیگ کے سینیٹر انور بیگ کا کہنا ہے کہ مریم نواز کا ٹوئٹر پر بہت زیادہ متحرک رہنا درست نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سینیٹر انور بیگ نے وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کے ٹوئٹر پر حد سے زیادہ متحرک ہونے کے معاملے پر اعتراضات اٹھائے ہیں۔ سینیٹر انور بیگ کا کہنا ہے کہ مریم نواز کا ٹوئٹر پر بہت زیادہ متحرک رہنا درست نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اگر مریم نواز کو میڈیا میں رہنے کا زیادہ ہی شوق ہے تو پھر وزیراعظم انہیں اپنا پریس سیکرٹری بنا دیں۔ واضح رہے کہ مریم نواز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خاصی متحرک رہتی ہیں۔ ٹوئٹر پر کبھی تو وہ مخالفین پر بھرپور تنقیدی وار کر رہی ہوتی ہیں تو کبھی وہ خود مخالفین کی سخت تنقید کا نشانہ بن جاتی ہیں۔ کئی بار مریم نواز کے ٹوئٹس کے باعث تنازعات نے بھی جنم لیا۔ اسی باعث سینیٹرز انور بیگ نے اعتراضات اٹھائے ہیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات