ملکہ برطانیہ کی وفات کے لیے کونسے خفیہ الفاظ استعمال کیے جائیں گے؟ ملکہ برطانیہ کی وفات کے بعد کی تیاریوں کے بارے میں پتا چل گیا
امین اکبر جمعرات 4 مئی 2017 23:57
ملکہ برطانیہ کی وفات پر کونسے الفاظ استعمال کیے جائیں گے؟ ملکہ کو سلامی دینے والی توپ کی لمبائی کتنی ہوگی؟ اُن کے آخری گھنٹوں میں کونسے ڈاکٹر انہیں دیکھیں گے؟ وفات کے بعد کے گھنٹے اور اس کے بعد دنوں میں کیا کچھ کیا جائے گا، سب کی تفصیل منظر عام پر آگئی ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق ملکہ برطانیہ کی وفات کے بعد اُن کے پرائیویٹ سیکرٹری، سر کرسٹوفر، وزیر اعظم کو اُن کی وفات کی اطلاع دیں گے۔
(جاری ہے)
عوام کو ملکہ کی وفات کی اطلاع سیاہ سہ سرخیوں میں دی جائے گی۔
بکنگھم پیلس گیٹ اورویب سائٹ پر سیاہ حاشیوں کے ساتھ ملکہ کی وفات کا اطلاع نامہ لگا دیا جائے گا۔
تجارتی ریڈیو سٹیشنز پر نشریات کے دوران مخصوص لائٹ جلا کر ڈی جیز کو ملکہ کی وفات کے بارے میں بتایا جائے، جس سے ڈی جیز مناسب میوزک چلا کر خبروں کی طرف بڑھ جائیں گے۔ بی بی سی ون اور فور بھی اپنی نشریات روک کر مخصوص ویڈیو چلانے کے بعد اسی خبر کو چلائیں گے۔ لوگ کام سے جلدی گھروں کو لوٹیں گے۔ فضا میں موجود جہازوں کے پائلٹ مسافروں کو اطلاع کریں گے ۔
اگر ملکہ کی وفات ملک سے باہر ہوگی تو رائل ائیر فورس کی 32 ویں سکواڈرن کا بی اے ای 146 جیٹ ، جسے رائل فلائٹ کے طور پر جانا جاتا ہے، نارتھ ہولٹ سے شاہی تابوت کے ساتھ بیرون ملک روانہ ہوگا۔
اگر اُن کا انتقال سکاٹ لینڈ میں ہوگا تو اُن کی میت ہولی روڈ ہاؤس ایڈنبرا میں رکھی جائے گی۔ سکاٹ لینڈ سے اُن کی میت ٹرین کے ذریعے لندن منتقل کی جائے گی۔
اُن کی وفات چاہے جہاں بھی ہو، اُن کی میت بکنگھم پیلس لائی جائے گی۔ اُن کی تدفین وفات کے دس دن بعد ونڈسر پیلس میں ہوگی۔
ملکہ کی وفات اور اس کے بعد کی تیاریوں کے حوالے سے منصوبہ بندی 1960 کی دہائی سے ہی کی جا رہی ہے۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.