چینی کے سیاحتی مقام پر پیدل چلنے والوں کے لیے سپیڈ بمپ لگا دئیے گئے

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 4 مئی 2017 23:56

چینی کے سیاحتی مقام پر پیدل چلنے والوں کے لیے سپیڈ بمپ لگا دئیے گئے
چین کے ایک سیاحتی مقام پر  پیدل چلنے والوں کے لیے سپیڈ بمپ  لگا دئیے گئے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد آنےو الے سیاحوں کو قریب و جوار کے حسین مناظر سے لطف اندوز  کرناہے۔
پیپلز ڈیلی کے شیئر کیے ہوئے ایک فوٹو کے مطابق صوبہ زاؤزہوانگ کے ٹائیرزہوانگ شہر میں سیاحوں کے لیے پیدل چلنے کے راستے پر بھی سپیڈ بمپ لگائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان سپیڈ بمپ کی وجہ سے اس جگہ کا نام واش بورڈ روڈ پڑ گیا ہے۔
یہ شہر چنگ اور ہان خاندان کی حکومت کے دور میں قائم کیا گیا تھا۔ یہاں دنیا کے قدیم ترین اور طویل ترین مصنوعی ندی نالے اور چین کی سب سے بڑی نہر ہے۔
کچھ لوگوں کو خیال ہے کہ یہ سپیڈ بمپ پیدل چلنے والوں کی رفتار کم کرنے کے لیے لگائے گئے ہیں تو کچھ کے مطابق یہ ڈھلوانی سطح پر سیڑھیوں کا کام دیتے ہیں۔

چینی کے سیاحتی مقام پر پیدل چلنے والوں کے لیے سپیڈ بمپ لگا دئیے گئے