ایکسین بی اینڈ آر ڈویژن کھرمنگ،کھرمنگ روانہ ،سکردو دفتر سے فرنیچر ،کارپٹ اور باتھ روم کا شیشہ بھی کھرمنگ منتقل

جمعرات 4 مئی 2017 23:37

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 مئی2017ء) ایکسین بی اینڈ آر ڈویژن کھرمنگ،کھرمنگ روانہ ،سکردو دفتر سے فرنیچر ،کارپٹ اور باتھ روم کا شیشہ بھی کھرمنگ منتقل، دفتر کی چھت ،دیواریں اور رنگ و روغن منتقل ہونے سے بچ گئے۔

(جاری ہے)

معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ عوام کے پُر زور مطالبے کے بعد ایکسین بی اینڈ آر ڈویژن کھرمنگ شفٹ ہو گئے ہیں تاہم جاتے جاتے سکردو آفس سے فرنیچر ،کارپٹ اور باتھ روم کا شیشہ بھی کھرمنگ منتقل کر دیا ہے جبکہ دفتر کی چھت ،دیواریں اور رنگ و روغن منتقلی سے بچ گئے ہیں۔ واضح رہے کہ نوازائیدہ اضلاع کھرمنگ اور شگر میں ایکسین گزشتہ سال تعینات کر دئیے ہیں لیکن وہ اپنے اضلاع میں رہائش اور دفتر استعمال کرنے کی بجائے سکردو میں ڈیرے ڈالے ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :