پشاور:موجودہ حکومت کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے مخالفین کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں،عابد شیر علی

پورے ملک سے انشا اللہ بہت جلد لوڈشیڈنگ کا جلد خاتمہ کر دیں گے ٹرانسمیشن کا نظام بہتر بنایا جا رہا ہے ہر ماہ 500 سے زائد میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو گی سابق ادوار میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18، 18 گھنٹے تھا احتجاج کرنے والوں نے ایک میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل نہیں کی،وزیر مملکت پانی وبجلی کا اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے الزامات کا جواب

جمعرات 4 مئی 2017 23:31

پشاور:موجودہ حکومت کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے مخالفین کی نیندیں حرام ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2017ء) وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے مخالفین کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں۔ وزیر مملکت عابد شیر علی نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق ادوار میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18، 18 گھنٹے تھا۔ احتجاج کرنے والوں نے ایک میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل نہیں کی۔

عابد شیر علی کا پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ کو ختم کرنا وزیر اعظم نواز شریف کا ویژن ہے۔ پورے ملک سے انشا اللہ بہت جلد لوڈشیڈنگ کا جلد خاتمہ کر دیں گے۔ ٹرانسمیشن کا نظام بہتر بنایا جا رہا ہے۔ ہر ماہ 500 سے زائد میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو گی۔

(جاری ہے)

اگلے مہینے قادر پور ساہیوال کول پلانٹ سسٹم میں آ جائے گا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملک میں ایسے علاقے ہیں جہاں لوڈشیڈنگ صفر ہے۔وزیر مملکت نے اعلان کیا کہ بجلی صرف ان علاقوں کو دی جائے گی جہاں لائن لاسز بہت کم ہیں۔ بجلی چوروں کو بجلی نہیں ملے گی۔ اگر بجلی کا بل نہیں دیں گے تو لوڈشیڈنگ ہو گی۔ لیگل طریقے سے بجلی لیں تو ہر ممکن تعاون کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ وفاق لینڈ ریکوائر کرنے کے لیے تین سال سے جدوجہد کر رہا ہے۔

جہاں ہائی لاسز فیڈر ہیں وہاں پر لوڈشیڈنگ زیادہ ہے۔خیبر پختونخوا میں بجلی کی فراہمی پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے 415 فیڈر پر لوڈشیڈنگ زیرو ہے جبکہ 200 کے وی کے 4 گرڈ سٹیشنز بنائے جا رہے ہیں۔ وزیر مملکت نے کہا کہ مسئلہ اس وقت آتا ہے جب بڑے لوگ بجلی چوری کرتے ہیں۔ ضلع ناظم چارسدہ فہد ریاض بجلی چوری میں ملوث ہیں۔ کرپشن کے خاتمے اور نئے پاکستان کا ڈھونڈورا پیٹنے والے ڈسٹرکٹ ناظم کیخلاف کارروائی کریں۔