مریم نواز سیاست میں کردار ادا کریں تو سپورٹ کریں گے،سینیٹر سعید غنی

جمعرات 4 مئی 2017 23:30

مریم نواز سیاست میں کردار ادا کریں تو سپورٹ کریں گے،سینیٹر سعید غنی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2017ء) پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنینے کہا کہ مریم نواز سیاست میں کردار ادا کریں تو سپورٹ کریں گے، پیپلز پارٹی سیاست میں خواتین کے کردار کو سپورٹ کرتی ہیں۔ مریم نواز اگر کچھ غلط کریں گے تو مخالفت بھی کریںگے۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو میں سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ پی پی پی سیاست میں خواتین کے کردار کو سپورٹ کرتی ہے ۔ مریم نواز بھی سیاست میں آتی تو پیپلز پارٹی سپورٹ کرے گی۔ لیکن مریم نواز غلط کام کرے گی تو پی پی پی مخالفت بھی کریںگے۔ انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس میں اتفاق رائے کیوں نہیں تھا اور پھر کیسے وہ گیا۔ ڈان لیکس میں کہیں نہ کہیں لوگوں کی رائے تبدیل کرائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :