وزیر مملکت انجینئر بلیغ الرحمن کی زیر صدارت نیشنل ایجوکیشن فائونڈیشن کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس
جمعرات 4 مئی 2017 23:26
(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے نیف کو ہدایت کی کہ وہ ان سکولوں کی تعداد میں ہر سال اضافہ کریں اور 3سالوں میں ان کی کل تعداد 48ہونی چاہئے۔
وفاقی وزیر نے تجویز کیا کہ نجی و سرکاری شراکت داری کے پروگرام کو بڑھایا جائے اور زیادہ سے زیادہ طلباء کی معاونت کے لئے نجی شعبہ کے زیادہ سے زیادہ سکولوں کو شامل کر کے انہیں باقاعدہ بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی تعلیمی فائونڈیشنز کی پریکٹس کی طرح نیف کو بھی رسمی تعلیم کیلئے نجی سکولوں کے ساتھ شراکت داری کرنی چاہیئے۔انہوں نے کہاکہ طلباء کو معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے نجی و سرکاری شعبہ کی شراکت داری سستا اور مستعد طریقہ ہے اس لئے اس پراجیکٹ کو وسعت دینے کی ضرورت ہے جس پر بورڈ نے وفاقی وزیر کی تجویز سے اتفاق کیا اور نیشنل ایجوکیشن فائونڈیشن کو ترجیحی بنیادوں پر تجویز آگے چلانے کی ہدایت کی۔ بورڈ نے یونیورسٹی گریجوایٹس کے پراجیکٹ کے طور پر سکولوں کو چلانے پر اثرات کا مطالعاتی تجزیہ کروانے پر بھی اتفاق کیا جس پر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے تعاون کا یقین دلایا۔ وزیر نے اجلاس کے دوران تجویز پیش کی کہ فیڈرل گورنمنٹ کے اساتذہ کے بچوں کے لئے سکالر شپ پروگرام شروع کیا جائے اور طلباء کو تعلیمی اخراجات ادا کئے جائیں۔ بورڈ نے اس ضمن میں ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے ذریعے مالی معاونت کا جائزہ لینے پر اتفاق کیا اور کہاکہ بورڈ اس سلسلہ میں نظرثانی شدہ تجاویز دے گا۔مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.