قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ سے حاجی شاہ جی گل آفریدی کی قیادت میں وفد کی ملاقات

جمعرات 4 مئی 2017 23:22

قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ سے حاجی شاہ جی گل آفریدی کی قیادت میں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2017ء) قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی، سید خورشید احمد شاہ سے فاٹا کے وفد نے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر فاٹا حاجی شاہ جی گل آفریدی کی قیادت میں ملاقات کی۔ وفد میں ایم این اے ناصر خان آفریدی اور سنیٹر سجاد حسین طوری بھی شامل تھے۔

(جاری ہے)

وفد نے اپوزیشن لیڈر کو چھ مئی کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والی فاٹا اصلاحات کیلئے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔

سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو سے لیکر آج تک پیپلز پارٹی نے ہمیشہ فاٹا کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کیا ہے اور آئندہ بھی وہ ان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائیں گے اور ہر اس اقدام کی حمایت کریں گے جو ان کے حق میں بہتر ہوگا۔ وفد نے تعاون پر اپوزیشن لیڈر کا شکریہ ادا کیا۔