ڈان لیکس سکینڈل ،پرنسپل انفارمیشن آفیسرراؤتحسین نے نیوزلیکس پرنوٹیفکیشن کے اجراء کے بعدتین میڈیاپرسنزکے خلاف دائرلاکھوں روپے کے دعویٰ جات کی مزیدپیروی نہ کرنے کافیصلہ

جمعرات 4 مئی 2017 23:18

ڈان لیکس سکینڈل ،پرنسپل انفارمیشن آفیسرراؤتحسین نے نیوزلیکس پرنوٹیفکیشن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2017ء)ڈان لیکس سکینڈل ،پرنسپل انفارمیشن آفیسرراؤتحسین نے نیوزلیکس پرنوٹیفکیشن کے اجراء کے بعدتین میڈیاپرسنزکے خلاف دائرلاکھوں روپے کے دعویٰ جات کی مزیدپیروی نہ کرنے کافیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پرنسپل انفارمیشن آفیسرراؤتحسین نے ڈان لیکس پرنوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعددنیاٹی وی کے اینکرکامران خان ،نیوزون کی اینکرجیسمین منظوراوراے آروائی کے رپورٹرکے خلاف دائرلاکھوں روپے کے دعویٰ جات کی مزیدپیروی نہ کرنے کافیصلہ کرلیا۔

راؤتحسین کی جانب سے دائردعویٰ جات پرسماعت گزشتہ روزایڈیشنل سیشن جج جاویداقبال پیراکی رخصت کے باعث بناکسی کارروائی کے ملتوی ہوگئی ۔راؤتحسین نے دائرکردہ درخواستوںمیں تینوں میڈیاپرسنزکے خلاف ہرجانے کادعویٰ دائرکررکھاہے کہ انہوںنے 6،7اور8فروری کوانہیں ڈان لیکس کاذمہ دارقراردیکران کی ساکھ کونقصان پہنچایا۔انہوںنے کامران خان کے خلاف270ملین روپے جبکہ جیسمین منظورکے خلاف 280ملین روپے کے ہرجانے کادعویٰ کررکھاہے ۔(یاسرعباسی،عدنان)