لوڈ شیڈنگ اب وزیر اعظم کو نہیں بچا سکتی، ہمارے احتجاج کی وجہ سے آج لاہور میں لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی، سید خورشید شاہ

اداروں کا ٹکراو ریاست کے لئے ٹھیک نہیں جبکہ گردشتہ قرضوں کا کسی کو عمل نہیں، اپوزیشن لیڈر پاکستان پیپلز پارٹی نے جمہوریت کی بالادستی کے لئے ہر ممکن کوشش کی کہ وہ پارلیمنٹ ، وہ جمہوریت جس کے لئے ذولفقار علی بھٹو سول پر چڑھ گئے، لوڈ شیڈنگ کے خلاف ناصر باغ میں لگائے جانیوالے پیپلز پارٹی کے احتجاجی کیمپ کے ہزاروں شرکاء سے خطاب

جمعرات 4 مئی 2017 23:18

لوڈ شیڈنگ اب وزیر اعظم کو نہیں بچا سکتی، ہمارے احتجاج کی وجہ سے آج ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2017ء) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سید خورشید شاہ نے ملک بھر میں ہونیوالی لوڈشیڈنگ کا ذمہ دار وزیر عظم نوازشریف کو ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ اب وزیر اعظم کو نہیں بچا سکتی۔ ہمارے احتجاج کی وجہ سے آج لاہور میں لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی۔ اداروں کا ٹکراو ریاست کے لئے ٹھیک نہیں جبکہ گردشتہ قرضوں کا کسی کو عمل نہیں۔

ملک بھر میں ہونیوالی لوڈ شیڈنگ کے خلاف ناصر باغ میں لگائے جانیوالے پیپلز پارٹی کے احتجاجی کیمپ کے ہزاروں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس، ڈان لیکس آپ کو بچا سکتی ہے لیکن لوڈشیڈنگ آپکو نہیں بچا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے جمہوریت کی بالادستی کے لئے ہر ممکن کوشش کی کہ وہ پارلیمنٹ ، وہ جمہوریت جس کے لئے ذولفقار علی بھٹو سول پر چڑھ گئے۔

(جاری ہے)

محترمہ بے نظیر بھٹو نے شہادت پائی۔ ہم نے ان کے علاقے 2014 میں اس بنا پر جموریت کو بچایا کر شاہد پاکستان کی تقدیر بدل جائے۔ لیکن آپ نے پاکستان کے غریب عوام سے روٹی، تعلیم اور صحت چھین لی۔ پاکستان کے عوام دولت چوری کر لی، اداروں کے خلاف سازش کی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا احتجاج ضرور رنگ لائے گی ۔ خورشید شاہ نے کہا کہ پاکستان کو بچانا ہے توان تمام نام نہادجمہوریت پسند کسان دشمن، مزدور دشمن لوگو ں کو بتاناپڑے گا حکمران ہندوستان جیسے اس ملک کے ساتھ نوٹیفکیشن کر رہے ہیں۔

وہ نواز شریف سے کہیں کہ وہ ہم سے پیسے لے لے خدا کے لئے ریاست کی نہ بیچے۔ احتجاجی کیمپ کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سے کہا کہ پنجاب کے لوگوں کے احتجاج کا اثرضرور رنگ لائے گا۔ فیصلہ عوام کو کرناپڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی جانب سے کئے گئے آئی پی پیز کے صاف ستھرے معاہدوں کو کرکے ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا۔

حکمرانوں نے جھوٹ پر مبنی لوڈ شیڈنگ کے خلاف لوڈ شیڈنگ کے خلاف تحریک چلائی۔ انہوں نے کہا کہ4 سال ہوگئے۔ بجلی کی لوڈ شیڈنگ 4 سے 6 گھنٹے کی بجائے 14 گھنٹوں پر پہنچ گئی۔ بجلی کی قیمت میں ڈیڑھ گنا اضافہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے گردشی قرضوں میں 480 ارب روپے اپنے درستوں کی نذر کر دئیے اور کہ کہ لوڈشیڈنگ کا کاتمہ ہو گیا ہے لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا بلکہ الٹا 380 ارب روپے مزید اد کر دئیے۔

جس کا کسی کو کچھ نہیں معلوم۔ احتجاجی کیمپ پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنماوں چوہدری اعتزاز احسن، قمر الزامان کائرہ، چوہدری منظوراسلم گل سمیت دیگر پارٹی رہنمائوںنے خطاب کرتے ہوئے کہا شریف خاندان کے لوگوں نے بیرون ممالک مین خفیہ جائیدادیں بنا رکھی ہیں۔ پانامہ کیس سے آپ کی کرپشن کا پوری دینا کو پتا چل گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ ہی کی وجہ سے مختلف ممالک کے وزراء مستعفی ہو چکے ہیں لیکن نواز شریف نے استعفیٰ نہیں دیا۔

نواز شریف کو عدالت میں گھسیٹا گیا تو انہوں نے پھر بھی استعفیٰ نہیں دیا۔پانامہ کا اصل چور وزیر اعظم نواز شریف ہے۔ جس کی لیکس نکالتے رہیںگے۔جن کے حوالے سے حسین نواز یا مریم نواز کا نام لایا گیا مگر اصل چور تم ہی ہو۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو بچانے کیلئے بیٹے سے اقبال جرم کروایا گیالیکن اب ڈان لیکس وزیراعظم کے گھر، اور خفیہ اجلاس میں ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ڈان لیکس میں رائوتحسین کو قربانی کا بکرا بنا یا کیونکہ وہ سیاست دان نہیں ہیں۔ انہوں نے صحافیوں کی تذلیل کی اور اب ان کے وزراء بھی بول پڑے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ وزیر داخلہ نے ایک بات اچھی کہی ہے کہ جو ٹویٹس ہیں۔ وہ زہر قاتل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر وزیر داخلہ تم مرد ہو تو مریم نواز کر بھی ٹویٹ کرنے سے روکو پھر تمہیں اصل وزیر مانیں گے ورنہ تم شریف خاندان کی ملازمت کر رہے ہو۔

انہوں نے کہا کہ شہباز اور نواز پھٹ پڑے ہیں ان میں دوریاں پیداہوگئی ہیں ان کے گھروں میں گونواز گو نعرے لگ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اب ان کی کوشش ہے کہ مریم کوبچانے کے لیے قوم کے سامنے جو غلط رپورٹ پیش کی ہے اس کو جلداز جلد قومی اسمبلی میں لایا جائے۔مقررین نے کہا کہ پی پی پی نے اس ملک کے نوجوانون کوکہا اب لوگ پوچھیں گے کہ آپ نے اپنے کہا کیا ہے ان کو ایساہی تکلیف ہے کہ پیپلزپارٹی بے روز گار نوجوانوں کو روزگار کیو ں دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اے قوم کرتی ہے کہ کیتا کی اے انہوں نے کہا کہ ان کی ملک اور جائیدادیں بڑھتی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جندال خفیہ ملاقاتیں کررہا ہے تم کو منا لیا جائے گا۔ یہ ہندوستان میں جائیدادیں نکل آئیں گی۔ احتجاجی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کسی کو روزگار دینے سے ادارے گھاٹے میں جاتے ہیں تو ہمیں قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو لاہور آئے تو جلد مینار پاکستان پر کریں گے۔ ناصر باغ میں لگایا گیا احتجاجی کیمپ کی فضا مک تیرا شو نواز گو نواز گو نواز کے نعروں سے گونجتا رہا۔ (اے ملک+ قیوم زاہد)