Live Updates

تحریک انصاف نواز لیگ کی جانب سے منصوبے کے تحت اداروں کی تباہی کی اجازت نہیں دے گی، عمران خان

اس سے پہلے حکومت نے نیپرا کو وزارت پانی و بجلی کے زیر نگیں کرنے کی کوشش کی، چیئرمین تحریک انصاف

جمعرات 4 مئی 2017 23:18

تحریک انصاف نواز لیگ کی جانب سے منصوبے کے تحت اداروں کی تباہی کی اجازت ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2017ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف نواز لیگ کی جانب سے منصوبے کے تحت اداروں کی تباہی کی اجازت نہیں دے گی، اس سے پہلے حکومت نے نیپرا کو وزارت پانی و بجلی کے زیر نگیں کرنے کی کوشش کی۔نیپرا کے اختیارات پر ضرب لگانے کی حکومتی کوشش پر عمران خان نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت لامحدود اختیارات حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

حکومت ہر قسم کی ادارہ جاتی اور آئینی پابندیوں سے خلاصی کے خواب دیکھ رہی ہے، اس سے پہلے حکومت نے نیپرا کو وزارت پانی و بجلی کے زیر نگیں کرنے کی کوشش کی، عدالت نے اس وقت حکومت کے عزائم خاک میں ملادیے، انہوں نے مزید کہاکہ حکومت نے اب نیپرا کا گلہ دبانے کیلئے مشترکہ مفادات کونسل کو استعمال کیا، ہمیشہ کی طرح ایک مرتبہ پھر غریب عوام مصائب میں مبتلا ہوں گے، حکومت جیسے چاہے غریبوں کی چمڑی کھینچ سکتی ہے،ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے توانائی کے شعبے کی کرپشن اور نااہلی کی قیمت ایک مرتبہ پھر عوام سے وصول کی جائے گی۔تحریک انصاف نواز لیگ کی جانب سے منصوبے کے تحت اداروں کی تباہی کی اجازت نہیں دے گی۔( مہر علی خان)
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات