سانگھڑ:ضلعی چیرمین خادم حسین رند کی سربراہی میں ضلعی سطح پر واٹر کمیشن کی پہلی میٹنگ کا انعقاد

تمام تحصیلوں کے سی ایم اوز کے علاوہ پبلک ھیلتھ یوسیز اور ٹاون کمیٹیوں کے افسران نے شرکت کی اپنے علاقوں میں واٹر سپلائی اور ڈرینج کی اسکیموں کی موجودہ صورت حال کے بارے میں ضلعی چیرمین خادم حسین رند کو تفصیلی بریفنگ دی گئی

جمعرات 4 مئی 2017 22:41

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2017ء)سپریم کورٹ کے حکم پر چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے ضلعی چیرمین خادم حسین رند کی سربراہی میں ضلعی سطح پر واٹر کمیشن کی پہلی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں اے ڈی سی ون زوہیب مشتاق اے سی خیر محمد ڈاھری سمیت تمام تحصیلوں کے سی ایم اوز کے علاوہ پبلک ھیلتھ یوسیز اور ٹاون کمیٹیوں کے افسران نے شرکت کی اور اپنے اپنے علاقوں میں واٹر سپلائی اور ڈرینج کی اسکیموں کی موجودہ صورت حال کے بارے میں ضلعی چیرمین خادم حسین رند کو تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر محکمہ پبلک ھیلتھ کے انجینئر کا کہنا تھا کہ ضلع سانگھڑ میں 8 پانی کے فلٹر پلانٹس ضلع کے مختلف شہروں کے تالابوں پر نصب کئے گے ہیں تاکہ ضلع کی عوام کو پینے کے لئے پانی فلٹر کیا ہوا ملے مگر اس وقت ضلع سانگھڑ میں 8فلٹر پلانٹس میں سے چار پلانٹس اپنی اصل حالت میں پانی کو درست نمونے سے فلٹر کر رہے ہیں جبکہ باقی چار فلٹر پلانٹس عرصہ دراز سے غیر فعال ہیں جبکہ سرہاڑی میں 14کروڑو روپے کی لاگت سے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی اسکیم کا کام تیزی سے جاری جس کے لئے صوبائی حکومت نے سات کروڑ روپے بجٹ بھی رلیز کردیا ہے سانگھڑ ضلعی ہیڈ کواٹر کے لئے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی اسکیم 8سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود آج تک ادھوری ہے اس اسکیم میںجمڑائو کینال سے 39ہزار فٹ کی لمبی پائپ لائن بچھائی جانی تھی لیکن آج تک اس اسکیم میں صرف18ہزار فٹ پائپ لائن ہی بچھائی گئی ہے کمیٹی کو بتایا گیا کہ ضلع بھر میں موجود محکمہ بلدیات اور پبلک ھیلتھ کے پروجیکٹوں کی اراضی خاص کر پانی کے تالابوں اور ڈرینج کے ڈسپوزلوں کی کروڑوں روپے کی سرکاری زمینوں پر بااثر لینڈ مافیا نے قبضہ کرکے پکی تعمیرات کر لی ہیں چیرمین ٹنڈوآدم میونسپل کمیٹی کا کہنا تھا کہ ٹنڈوآدم شہر کی ڈرینج کی نو اسکیمیں گیارہ سال گزرنے کے باوجود بھی مکمل نہیں ہوسکی ڈرینج کا گندہ پانی پینے کے صاف پانی کی نہروں میں مکس ہورہا ہے جس پر ضلعی چیرمین نے کمیٹی کے تمام ممبران کو ہر ماہ ضلع بھر میں موجود پینے کے صاف پانی کے تالابوں اور ڈرینج کے ڈسپوزلوں کی صورت حال کا جائزہ لے کر تمام پروجیکٹس کی مکمل اور جامعہ رپورٹ ضلعی چیرمین کی کمیٹی میں جمع کروائی جائے جس کے بعدضلعی چیرمین وہ رپورٹ وزیر اعلیٰ سندھ کو پیش کرکے نامکمل اسکیموں کو جلد از جلد مکمل کراسکیں جبکہ ضلع سانگھڑ کے 25دیہاتوں میں موجود تالابوں پر پہلی مرتبہ سولر سسٹم نصب کرکے عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لئے آزمائشی بنیادوں پر منظوری دی گی ۔

#