پشاو:تعلیم کے نام پر کاروبارکرنے والوں کی حوصلہ شکنی کی جائے ، ہارون بشیر بلور

حکمران نان ایشوز میں الجھے ہوئے ہیں جبکہ غریب والدین بچوں کی فیسوں کی وجہ سے پریشان ہیں ،عوامی نیشنل پار ٹی کے رہنما کا بیان

جمعرات 4 مئی 2017 22:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان ہارون بشیر بلور نے ایک بار پھر کینٹ بورڈ سکولوں کی فیسوں میں ہوشربا اضافے کی مخالفت کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے اس معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔اے این پی سیکرٹریٹ سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی پہلے بھی حکومت کی توجہ مبذول کرا چکی ہے لیکں حکمران نان ایشوز میں الجھے ہوئے ہیں جبکہ غریب والدین بچوں کی فیسوں کی وجہ سے پریشان ہیں جس کی وجہ سے کئی بچوں کا زیور تعلیم سے محروم ہونیکا خدشہ ہے ، انہوں نے کہا کہ آئے روز ان سکولوں میں یونیفارم اور کتابوں کے نام پر پیسے بٹورے جا رہے ہیں اور اب فیسوں میں یک بار پھر اضافہ کر دیا گیا جس کے خلاف کمسن بچے اور بچیاں تعلیم چھوڑ کر احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر آ گئے ہیں ، انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ صحت کے انصاف کی زبوں حالی کے بعد اب تعلیم کے دروازے بھی بند ہونے جارہے ہیں جس کا تمام کریڈٹ موجودہ حکمرانوں کو جاتا ہے ،انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس حوالے سے ٹھوس اقدامات کئے جائیں اور تعلیم کے نام پر کاروبار کی حوصلہ شکنی کی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ سلسلہ ایک عرصہ سے جاری ہے اور آئے روز فیسوں میں ہوشربا اضافہ بچوں کو تعلیم سے محروم رکھنے کی سازش معلوم ہو رہی ہی

متعلقہ عنوان :