رہنما پیپلز پارٹی فیصل صالح حیات ٹریفک حادثے میں شدید زخمی

muhammad ali محمد علی جمعرات 4 مئی 2017 20:13

فیصل آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04مئی2017ء) رہنما پیپلز پارٹی فیصل صالح حیات ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما اور نامور سیاستدان فیصل صالح حیات کی گاڑی کو فیصل آباد میں حادثہ پیش آیا ہے۔

(جاری ہے)

پی پی رہنما کی گاڑی ایک ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے باعث ناصرف گاڑی کو نقصان پہنچا بلکہ گاڑی میں موجود فیصل صالح حیات اور ان کے ڈرائیور شدید زخمی ہوگئے۔ دونوں زخمیوں کو فوری الایڈ ہسپتال منتقل کر گیا۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک پیپلز پارٹی رہنما کی حالت خطرے سے باہر ہے۔