چونیاں، پر لا ئیو سٹا ک کی ٹیم کاپتو کی میں چھاپہ، تین ملیں سیل کردیں،مقدما ت درج

جمعرات 4 مئی 2017 19:00

چونیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2017ء)ایڈیشنل سیکر ٹری لا ئیو سٹاک سردار عا شق حسین ڈوگر کی ہد ایت پر لا ئیو سٹا ک کی ٹیم کے تحصیل پتو کی میں چھاپے تین ملیں سیل مقدما ت درج۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیکر ٹری لا ئیوسٹا ک کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائر یکٹر لا ئیوسٹا ک ڈاکٹر عبدالجبار ، ڈاکٹر خالد بشیر ، ڈاکٹر جمیل ، ڈاکٹر گوہر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پتو کی ، پھولنگر ، حبیب آباد ، دینا نا تھ ، سرائے مغل میں چھاپے ما رکر جعلی کھل بنولہ بنانے والی فیکٹریوں ابراہیم آئل ملز، میاں آئل ملز، سخی عبا س آئل ملز، اسامہ آئل ملز کے خلاف کا روا ئی کر تے ہو ئے تمام ملوں کو جانوروں کے لیے نا قص اور مضر صحت کھل بنولہ تیا ر کر نے پر کا روا ئی کر تے ہو ئے سیل کر دیا اور اسامہ ایوب سمیت تمام آئل مل ما لکان کے خلاف مقدما ت درج کر وا دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے ڈپٹی ڈائر یکٹر لائیو سٹا ک ڈاکٹر عبدالجبار نے کہا کہ حکومت کی ہدایت پر نا قص اور مضر صحت کھل بنولہ فیکٹریوں کے خلاف کا رو ائی جار ی رہے گی اور ایسے عنا صر کے خلاف سخت کا رو ا ئی عمل میں لا ئی جا ئے گی جو اس دھندہ میں ملو ث ہیں پریس کلب پتو کی کے صدر تنویر اسلم خاں ، جنر ل سیکر ٹری شیخ احسن سلیم اور پریس کلب کے دیگر اراکین بھی اس موقع پر مو جو د تھے ۔