ہائی لاسسزوالے علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ زیادہ ہے،عابدشیرعلی

پیپلزپارٹی ڈرامےبندکرے،بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم ہونےکےباعث احتجاج کیےجارہے ہیں،رواں ماہ لوڈشیڈنگ کےخاتمےکےاثرات نظرآئیں گے،ضلع ناظم چارسدہ فہدریاض بجلی چوری میں ملوث ہیں۔وزیرمملکت پانی وبجلی کی پشاورمیں میڈیاسے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 4 مئی 2017 17:05

ہائی لاسسزوالے علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ زیادہ ہے،عابدشیرعلی
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔04مئی2017ء) :وزیرمملکت پانی وبجلی عابدشیرعلی نے کہاہے کہ ہائی لاسسزوالے علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ زیادہ ہے،ہمارے کام نے مخالفین کی نیندیں حرام کررکھی ہیں،بجلی کی لوڈشیڈنگ کا جلدخاتمہ کردینگے،بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم ہونے کے باعث احتجاج کیے جارہے ہیں،ضلع ناظم چارسدہ فہدریاض بجلی چوری میں ملوث ہیں۔

انہوں نے پشاورمیں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے وژن کے تحت ملک کولوڈشیڈنگ فری ملک بناناہے۔

(جاری ہے)

ہرمہینے 500میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ضلع ناظم چارسدہ فہدریاض بجلی چوری میں ملوث ہیں۔بجلی چوروں لی فہرست میں فہدکانام تیسرے نمبرپرہے۔نئے پاکستان کی بات کرنیوالے ضلعی ناظم کیخلاف کاروائی کریں۔وزیرمملکت پانی وبجلی نے واضح کیاہے کہ بجلی چوروں کوبجلی نہیں ملے گی۔پورے ملک میں جہاں ہائی لاسسزہیں وہاں بجلی کی لوڈشیڈنگ بھی زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ڈرامے بندکرے۔صنعتوں میں بجلی کی زیرو لوڈشیڈنگ ہے ۔رواں ماہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے اثرات نظرآئیں گے۔