پیمرا نے ٹی وی ڈراموں میں بے ہودہ مناظر روکنے کے لیے نئے قوانین جاری کر دئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 4 مئی 2017 16:08

پیمرا نے  ٹی وی ڈراموں میں بے ہودہ مناظر روکنے کے لیے نئے قوانین جاری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 مئی 2017ء) : پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ٹی وی ڈراموں میں بے ہودہ مناظر اور نازیبا زبان کے استعمال کو روکنے کے لیے نئےقوانین جاری کر دئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پیمرا نے ٹی وی چینلز پر ڈرامے نشر کرنے کے لیے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ میڈیا واچ ڈاگ کے مطابق  پاکستانی ڈراموں کو دنیا بھر میں مقبولیت حاصل ہے جس کی وجہ سے مقامی ڈراموں کی مقبولیت اور ان کے ناظرین میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے ۔

دنیا بھر سے لوگ ڈرامہ سیریلز میں دکھائے گئے ٹرینڈز کو فالو بھی کرتے ہیں۔ ڈرامہ سیریلز کو پاکستان میں موجود ہر خاندان دیکھتا ہے لہٰذا اس ضمن میں ٹی وی چینلز کو اس بات کا خاص خیال رکھنا چاہئیے کہ ان کے نشر کیے جانے والے ڈراموں میں  بے حیائی نہ ہو۔

(جاری ہے)

پیمرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کچھ ڈرامہ سیریلز میں ایسا مواد نشر کیا جا رہا ہے جو نہ صرف غیر اخلاقی ہے بلکہ الیکٹرانک میڈیا قوانین کے منافی ہونے کے ساتھ ساتھ معاشرے میں بگاڑ کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

اسی سے بچنے کے لیے الیکٹرانک میڈیا واچ ڈوگ نے کچھ قوانین جاری کیے ہیں۔ ڈرامہ سیریلز بنانے والوں کو متنازعہ اور غیر مناسب موضوعات پر ڈرامے بنانے سے روکنے کے لیے پیمرا نے سخت ہدایات جاری کی ہیں۔ جس میں تقلین کی گئی ہے کہ ڈراموں کے موضوعات کا انتخاب کرتے ہوئے احتیاط برتی جائے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں پیمرا نے مارنگ شوز اور رمضان میں نشر کیے جانے والے ٹی وی پروگرامز کے لیے بھی ہدایات اور ضابطہ اخلاق جاری کیا ہے۔


متعلقہ عنوان :