میرپور خاص ،علامہ اقبال کا قدیمی امتحانی سینٹر ریجنل ڈائریکٹر نے منظور نظر کو نوازنے کیلئے تبدیل کردیا

ڈپٹی ڈائریکٹر تعلیم امتحانی سپرنٹنڈنٹ مقرر، پرائمری ٹیچرز کو غیرقانونی اختیارات دے کر سینٹر چلانے کیلئے کہہ دیا گیا

جمعرات 4 مئی 2017 16:18

میرپور خاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2017ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کے زیراہتمام چلنے والے قدیم امتحانی سینٹر کو ریجنل ڈائریکٹر نے منظور نظر کو نوازنے کیلئے تبدیل کردیا ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر تعلیم امتحانی سپرنٹنڈنٹ مقرر، پرائمری ٹیچرز کو غیرقانونی اختیارات دے کر سینٹر چلانے کیلئے کہہ دیا گیا ، اپوا گرلز ہائی اسکول کی ہیڈ مسٹریس کی اجازت کے بغیر سینٹر قائم کردیا گیا۔

سینکڑوں طلبہ کا وائس چانسلر اور کنٹرولر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کو احتجاجی خط ارسال۔ تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تحت چلنے والے قدیم امتحانی سینٹر شہید قائدعوام ذوالفقار علی بھٹو گورنمنٹ ھائی اسکول کو ریجنل ڈائریکٹر نے اپنے اکاؤنٹنٹ کے ایماء پر من پسند ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلیم میرپورخاص پیر محی الدین اور پرائمری ٹیچر شاہد محمود راجپوت کو نوازنے کیلئے امتحانی سینٹر ہیڈ مسٹریس کی اجازت کے بغیر اپوا گرلز ھائی اسکول میں منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

جس کے سبب امتحانی دینے والے طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ محکمہ تعلیم میرپورخاص کے ڈپٹی ڈائریکٹر جو کہ خود ایک سرکاری ملازم ہیں، انہیں سینٹر چلانے کا بھی اضافی اختیار دیا گیا ، جو سراسرغیر قانونی ہے۔جبکہ اپوا گرلز ہائی اسکول کی ہیڈمسٹریس کی اجازت کے بغیر سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ، واضح رہے کہ سرکاری کام کے اوقات شام 5 بجے تک ہیں اور یہی ٹائم سینٹر کابھی ہے۔

بیک وقت 2 مقامات پر کیسے ڈیوٹی دی جاسکتی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ کئی امیدوار دوسرے امیدواروں کی جگہ امتحانات دے رہے ہیں ۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سیمسٹر 2016 کے امتحانات شروع ہوچکے ہیں ، جن امیدواروں سے 500 اور 1000 لیے جارہے ہیں ، سینکڑوں طلبہ کے وائس چانسلر سے مطالبہ کیا ہے کہ پرانے سینٹر کو بحال کیا جائے تاکہ پرامن اور پرسکون ماحول میں امتحانات ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :