چپلی کباب کے لیے سرکاری نرخ مقرر، نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 4 مئی 2017 14:01

چپلی کباب کے لیے سرکاری نرخ مقرر، نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 مئی 2017ء): پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے چپلی کباب کے لیے سرکاری نرخ مقرر کر دئے ۔ تفصیلات کے مطابق چپلی کباب کے لیے سرکاری نرخ کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نوٹی فکیشن کے مطابق اسپیشل چپلی کباب 380روپے فی کلو اورسادہ چپلی کباب 360روپے فی کلو فروخت ہوں گے۔ جبکہ منگل کے دن چپلی کباب کا ناغہ ہو گا۔