لاہور پریس کلب اور پی یو جے کے زیر اہتمام عالمی یوم صحافت کے موقع پر سیمینار

شہداءصحافت کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں، بول کی بندش کے خلاف مظاہرہ بھی کیا گیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 4 مئی 2017 13:51

لاہور پریس کلب اور پی یو جے کے زیر اہتمام عالمی یوم صحافت کے موقع پر ..
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04مئی۔2017ء) لاہور پریس کلب اور پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام عالمی یوم آزادی کے موقع پر " آزادی صحافت سیمینار" کاانعقاد کیا گیا جس میں صدر پی یو جے شہزاد حسین بٹ، صدر پریس کلب محمد شہباز میاں، سیکرٹری عبدالمجید ساجد، سینئر صحافی سلمان غنی، نصراللہ ملک، خواجہ فرخ سعید، عارف حمید بھٹی ، محمد عثمان، حبیب اکرم، رضوان رضی،چوہدری خادم حسین، معین اظہر، خاور نعیم ہاشمی، عابد تہامی، بخت گیر چوہدری اور ساﺅتھ ایشیا ءپارٹنرشپ کے ڈائریکٹر محمد تحسین نے خطاب کیا۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صدر پریس کلب محمد شہباز میاں نے کہا کہ ہر میڈیا ورکر اپنے ادارے میں پریشان ہے اور میڈیا مالکان کو اپنے اپنے ادارے کے کارکنان کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنانا چاہئے، بول نیوز اور پاک نیوز کی بندش کا پیمرا کا شاہی حکم ہزاروں صحافی خاندانوں کے معاشی قتل کے مترادف ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

صدر پی یو جے شہزاد حسین بٹ نے کہا کہ ورکرزکے تحفظ کیلئے سینئر صحافیوں پر مشتمل ایکشن کمیٹی بنانے کی ضرورت ہے ،ویج ایوارڈ کے نفاذ کیلئے متحد ہو کر جدوجہد کرنی ہوگی، حکومت اور میڈیا مالکان صحافی ورکرز کی سیکورٹی اور سیفٹی کو یقینی بنائیں، انہوں نے کہا کہ ہم بول ورکرز کا معاشی قتل نہیں ہونے دیں گے اور صحافیوں کے نام پر بننے والی نام نہاد جعلی تنظیموں کی وجہ سے ہر میڈیا ورکر اپنے ادارے میں پریشان اور خود کو غیر محفوظ سمجھتا ہے۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کل آزادی صحافت کا مطلب میڈیا مالکان کے مفادات کا تحفظ ہے ، آج صحافی کو متحد ہوکر مقابلہ کرنا ہوگا، اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے لڑنا ہوگا، پی ایف یو جے سے لیکر تمام صحافتی تنظیموں کو متحد ہونا ہوگا،تنظیموں کو تقسیم کرنے والوں کو بھی بے نقاب کرنا ضروری ہے ۔ تقریب میں پیمرا کی جانب سے بول نیوز کی بندش کے خلاف اور صحافیوں کی سیکورٹی کیلئے قرار داد پیش کی گئی جسے تمام شرکاءنے منطور کیا۔

سیمینار میں سینئر صحافیوں میں آزادی صحافت ایوارڈ بھی تقسیم کئے گئے، تقریب میں سینئر صحافی امتیاز راشد، نعیم مصطفی، فاخرہ تحریم، نوشین نقوی، ثمن خان، وسیم نیاز، میاں محمد ندیم، اسلم چوہدری، زوار کامریڈ، خاور نعیم ہاشمی، طارق ممتاز، شاہنواز رانا اور شاہد ندیم کو ایوارڈ دیئے گئے جبکہ ایمرا باڈی کیلئے ایوارڈ آصف بٹ، اینکا کیلئے ایوارڈ زاہد شفیع، فوٹوگرافر ایسوسی ایشن کیلئے شبیر قادری اور سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کیلئے ایوارڈ عقیل احمد نے وصول کیا۔

سیمینار میں سیکرٹری پی یو جے عامر سہیل، جوائنٹ سیکرٹری پریس کلب احسان شوکت، ممبران گورننگ باڈی قاسم رضا، شاہنواز رانا، رضوان خالد، نعمان وہاب، ناصر غنی بھی موجود تھے۔ بعد ازاں شہدائے صحافت کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں اور بول نیوز کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے صدر پی یو جے شہزاد حسین بٹ نے کہا کہ بول نیوز کی بندش کسی صورت قبول نہیںاور بول نیوز کی بندش کے خلاف تمام صحافتی تنظیموں کا اجلاس 5 مئی کو پی یو جے آفس میں ہوگا جس میں آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

لاہور پریس کلب اور پی یو جے کے زیر اہتمام عالمی یوم صحافت کے موقع پر ..

متعلقہ عنوان :