مشعال قتل کیس ،ْ مردان پولیس نے ملوث 2 ملزمان عارف اور علی خان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کے درخواست دیدی

عارف کی گرفتاری کیلئے آپریشنل ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہیں ،ْ ملزم عارف 20 روز سے روپوش ہے ،ْ ڈی پی او مردان

جمعرات 4 مئی 2017 14:04

مشعال قتل کیس ،ْ مردان پولیس نے ملوث 2 ملزمان عارف اور علی خان کا نام ..
مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2017ء) خیبرپختونخوا پولیس نے مشعال قتل کیس میں ملوث 2 ملزمان عارف اور علی خان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کے درخواست دیدی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) مردان میاں سعید کے مطابق ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (آئی جی) انوسٹی گیشن خیبرپختونخوا ڈاکٹر اشتیاق احمد کی جانب سے صوبائی محکمہ داخلہ کو لکھے گئے خط میں درخواست کی گئی کہ مشعال قتل کیس میں مطلوب دونوں ملزمان تاحال مفرور ہیں اور ملک سے باہر جانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

مراسلے کے مطابق ان افراد کو بیرون ملک فرار ہونے سے روکنے کیلئے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے معاملہ متعلقہ انتظامیہ کے سامنے پیش کیا جائے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں ڈی پی او مرادن میاں سعید کے مطابق عارف کی گرفتاری کیلئے آپریشنل ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہیں جبکہ ملزم عارف 20 روز سے روپوش ہے۔