پانامہ کیس پر فوج کا واضح پیغام ''جسٹس''ہے۔ شیخ رشید

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 4 مئی 2017 13:08

پانامہ کیس پر فوج کا واضح پیغام ''جسٹس''ہے۔ شیخ رشید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 مئی 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ پانامہ کیس پر فوج کا واضح پیغام ہے کہ ''جسٹس، جسٹس اور جسٹس''۔ فوج ہر قیمت پر انصاف چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا امیج یہ بن گیا ہے کہ وہ اپنی چھوٹی سی جلسی کو جلسہ اور عمران خا ن کے جلسے کو جلسی سمجھتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کو چاہئیے کہ انصاف ہونے دیں۔ میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اللہ کرے کہ یہ لوگ امیر ہو جائیں اور سارے بُرے کام چھوڑ کر کہہ دیں کہ ہمارا پیٹ بھر گیا ہے اور ہم خوش ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ یہ پہل مرتبہ نواز شریف کا مسئلہ ہے کہ اس کے خاندان میں لڑائی ہے۔ اس وقت نواززشریف کا امیج اس کی ساری سیاسی زندگی کے کم ترین امیج پر ہے۔ جتنے شریف یہ لوگ شکل سے نظر آتے ہیں حقیقت میں اتنے شریف نہیں ہیں۔شیخ رشید نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: